کسی کو بھی ملک اورمذہب کا امیج خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے آصف زرداری

مذہب اور ملک کو نقصان پہنچانے والے گمراہ ہیں، سابق صدرآصف زرداری


ویب ڈیسک November 09, 2013
اقبال کا کلام اور ان کا نثری مجموع اسلام کے حقیقی پیغام کو سمجھنے اہم کردار ادا کرسکتا ہے,آصف زرداری. فوٹو: فائل

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ کسی کو بھی ملک اورمذہب کا امیج خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یوم اقبال کے موقع پر اپنے بیان میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کو ایک عظیم شاعر، مفکر اور فلسفی کے علاوہ مسلمانوں کی الگ ریاست کے لیے کی گئی کوششوں کے لئے بھی یاد رکھا جائے گا، انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے الگ ریاست کا خواب دیکھا اور برصغیر کے مسلمانوں میں ایک نئی روح پھونکی۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کا کلام اور ان کا نثری مجموع اسلام کے حقیقی پیغام کو سمجھنے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب اور ملک کو نقصان پہنچانے والے گمراہ ہیں، کسی کو بھی ملک اورمذہب کا امیج خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی ملک کی اکثریت ان کا ساتھ نہیں دے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |