امریکی ریاست کیلی فورنیا میں چورلاکھوں ڈالرز مالیت کے اخروٹ چرا کرلے اڑے

ٹرک پر اخروٹوں سے لدے تھیلوں کا وزن 63ہزارکلوگرام سے زائد تھا جو ہائی وے سے چرائے گئے، پولیس حکام


ویب ڈیسک November 09, 2013
ٹرک پر اخروٹوں سے لدے تھیلوں کا وزن 63ہزارکلوگرام سے زائد تھا جو ہائی وے سے چرائے گئے، پولیس حکام فوٹو:فائل

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں چور63ہزارکلوگرام سے زائد کے اخروٹ چرا کر لے گئے جن کی مالیت 4 لاکھ ڈالرز بنتی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ چور امریکی ریاست کیلی فورنیا کے علاقے اسکیلن کے ہائی وے پر چور اخروٹوں سے بھرے متعدد ٹرک چرا کر لے گئے، چوری کئے گئے ٹرکوں پر 63ہزارکلوگرام سے زائد اخروٹوں سے بھرے تھیلے لدے ہوئے تھے جن کی مالیت 4 لاکھ امریکی ڈالرز بنتی ہے، حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اخروٹوں کے چوری کی وجہ ان کی بڑھتی قیمت معلوم ہوتی ہے تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے، اس حوالے سے ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

واضح رہے کہ کیلی فورنیا اخروٹ کی پیداوار کے حوالے سے دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر آتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں