حرامانی کی بالی ووڈ گانے پررقص کی ویڈیو وائرل

اداکارہ حرا مانی کا شمار پاکستان ڈراماانڈسٹری کی چلبلی اداکاراؤں میں ہوتا ہے


ویب ڈیسک January 11, 2020
حرا مانی آج کل پاکستان کے مقبول ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘میں ٹیچر ہانیہ کا کردار اداکرتی نظر آرہی ہیں فوٹوانسٹاگرام

ڈراما سیریل ''دوبول'' سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ حرامانی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بالی ووڈ گانے پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ و میزبان حرا مانی کا شمار پاکستان ڈراماانڈسٹری کی چلبلی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو اپنی صاف گوئی کے لیے بھی مشہور ہیں۔ اداکارہ حرا کئی انٹرویوز میں کہہ چکی ہیں کہ وہ بالی ووڈ فلموں اور ڈراموں کی بہت بڑی مداح ہیں اور انہیں فلمیں دیکھنا بہت پسند ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مجھے کامیاب ہونے کیلئے فواد خان کی ضرورت نہیں ہے، حرامانی

سوشل میڈیا پر اداکارہ حرا کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم''ہم آپ کے ہیں کون''کے مشہور گانے ''مائی نی مائی'' پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔ یہ گانا بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اورسلمان خان پر فلمایا گیا تھا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B7Khik7h_dq/"]

واضح رہے کہ حرا مانی آج کل پاکستان کے مقبول ڈرامے ''میرے پاس تم ہو'' میں ٹیچر ہانیہ کا کردارادا کرتی نظر آرہی ہیں۔ ڈرامے کی طرح ان کا کردار بھی لوگوں کو بے حد پسند آرہا ہے اس کے علاوہ وہ نجی چینل سے نشر ہونے والے ایک اورڈرامے ''غلطی'' میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں