ملک بھر میں 2 لاکھ سے زائد مشتبہ آئی پی ایڈریسز بلاک کردیئے گئے پی ٹی اے

غیرقانونی مواصلاتی رابطوں میں استعمال ہونے والی 1382 موبائل سمز اور 3160 فون اور دیگر آلات بھی بلاک کئے گئے، پی ٹی اے

غیر قانونی مواصلاتی رابطوں اور مشتبہ انٹرنیٹ پروٹوکول ایڈریسز کے باعث ملک کو ہر سال اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے، فوٹو: فائل

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ملک بھر میں 2 لاکھ سے زائد مشتبہ انٹرنیٹ پروٹوکول ایڈریسز بلاک کردیئے۔


پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق ملک میں غیر مستند انٹرنیٹ ٹریفکنگ کو روکنے کے لئے خصوصی مہم شروع کی گئی ہے اور اس سلسلے میں پی ٹی اے نے نیا مانیٹرنگ سسٹم فعال کیا ہے جس نے گزشتہ ماہ سے کام شروع کیا، اس نظام کے تحت اب تک 2 لاکھ سے زیادہ آئی پی ایڈریسز بلاک کردیئے گئے ہیں ، اس کے علاوہ غیرقانونی مواصلاتی رابطوں میں استعمال ہونے والی ایک ہزار 382 موبائل سمز اور 3 ہزار 160 فون اور دیگر آلات بھی بلاک کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ غیر قانونی مواصلاتی رابطوں اور مشتبہ انٹرنیٹ پروٹوکول ایڈریسز کے باعث ملک کو ہر سال اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے، جس کی روک تھام کے لئے سپریم کورٹ بھی پی ٹی اے کو حکم دے چکی ہے۔
Load Next Story