آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی آسٹریلیا کے خلاف فیصلہ کن میچ میں واپسی

آفریدی کو ون ڈے میچز میں ساڑھے تین سو وکٹس اڑانے کا ریکارڈ بنانے کیلئے بس دو وکٹیں اوردرکار ہیں


ویب ڈیسک September 03, 2012
آج شارجہ میں ہونے والے ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری فیصلہ کن میچ میں آفریدی پاکستانی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ فوٹو: فائل

آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی فٹنس ٹیسٹ پاس کرکے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری فیصلہ کن ون ڈے میچ میں پرفارمنس دینے کیلئے میدان میں اتریں گے۔

پہلے ون ڈے میچ میں آفریدی کوئی خاطر خواہ پرفارمنس نہ دے سکےتھے اور جمعہ کو ابو دھابی میں ہونے والے دوسرے ون ڈے میچ میں کمر میں چوٹ کے باعث آفریدی ٹیم کا ساتھ نہیں دے سکے تھے۔

آج شارجہ میں ہونے والے ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری فیصلہ کن میچ میں آفریدی پاکستانی ٹیم کو شکست سے ہمکنار کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔

اس کے علاوہ آفریدی کو ون ڈے میچز میں ساڑھے تین سو وکٹس اڑانے کا ریکارڈ بنانے کیلئے بس دو وکٹیں اوردرکار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں