سری لنکا میں شادی کی ایک انوکھی تقریب نے عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا

شادی کی تقریب میں 126 خواتین ملازمین، 25 مرد ملازمین، 20 کم عمر ملازمین اور 23 پھول پکڑنے والی لڑکیوں نےشرکت کی


ویب ڈیسک November 09, 2013
سہنالی جوڑے نے تھائی لینڈ کا 96 خواتین ملازمین کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کا سابقہ عالمی ریکارڈ توڑا۔ فوٹو؛ رائٹرز

دنیا میں ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی شادی کی تقریب ایسی شاہانا ہو کہ لوگ دیکھ کر رشک کریں اور اس مقصد کے لئے لاکھوں روپے خرچ کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے لیکن سری لنکا میں شادی کی ایک ایسی انوکھی تقریب منعقد ہوئی جس میں تمام ملازمین نے ایک جیسے لباس زیب تن کر کے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ہونے والی شادی کی تقریب میں 126 خواتین ملازمین، 25 مرد ملازمین، 20 کم عمر ملازمین اور 23 پھول پکڑنے والی لڑکیوں نے شرکت کر کے ایک نیا عالمی ریکارڈ بنایا، سب خواتین اور مرد ملازمین نے سری لنکا کا ایک جیسا روایتی لباس زیب تن کر رکھا تھا، شادی کی تقریب کی مہمان خصوصی سری لنکا کی خاتون اول شرانتھی راجا پاکسے تھیں۔

شادی کی تقریب کا اہتمام کرنے والی ڈریس ڈیزائنر چمپی سری وردنے کا کہنا تھا کہ شادی کی ریکارڈ ساز تقریب منعقد کرنا ان کا خواب تھا، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ توڑنا ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ شادی کی تقریب میں موجود گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے حکام کا کہنا تھا کہ سہنالی جوڑے نے تھائی لینڈ کا 96 خواتین ملازمین کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کا سابقہ عالی ریکارڈ توڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں