جوہری معاملے پر مذاکرات کرنے والی عالمی طاقتیں خود اختلاف کا شکارہیں ایران

جوہری پروگرام کے حوالے سے بعض معاملات پر سمجھوتا طے پا گیا ہے لیکن باقی پر اختلافات اب بھی باقی ہیں، ایرانی وزیرخارجہ

مذاکرات سے متعلق معاہدے کا مسودہ تیاری کے مراحل میں ہے لیکن اب بھی کئی معاملات حل طلب ہیں اٹھائے، جواد ظریف۔ فوٹو: اے ایف پی

ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کرنے والی عالمی طاقتیں خود اختلاف کا شکار ہیں۔


ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق جواد ظریف کا کہنا تھا کہ جوہری پروگرام کے حوالے سے بعض معاملات پر سمجھوتا طے پا گیا ہے لیکن باقی پر اختلافات اب بھی باقی ہیں،اس معاملے پر عالمی طاقتوں کے اندر بھی اختلافات پائے جاتے ہیں، مذاکرات کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت اطمینان بخش نہیں تو اتنی بری بھی نہیں تاہم ممکن ہے کہ مذاکرات کا مرحلہ آج مکمل نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق معاہدے کا مسودہ تیاری کے مراحل میں ہے لیکن اب بھی کئی معاملات حل طلب ہیں اٹھائے ۔

واضح رہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ایرانی جوہری پروگراہم کے حوالے سے تاریخی مذاکرات جنیوا میں ہو رہے ہیں جن کا آج تیسرا روز ہے۔
Load Next Story