بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کے الزام میں مولوی گرفتار


متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا
درخواست گزار کے مطابق 10 سالہ بیٹی تعلیم حاصل کرنے مسجد گئی تھی جہاں مولوی عنصر علی نامی شخص نے مبینہ طور پر اس کے ساتھ نازیبا حرکات کیں۔
والدہ کی شکایت پر پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ملزم حافظ عنصر علی کو گرفتار کر لیا اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔