خطہ مزید کسی جنگ کامتحمل نہیں ہوسکتا وزیر خارجہ
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے، شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکا ایران کشیدگی پر کہا ہے کہ خطہ مزید کسی لڑائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا ایران کشیدگی کم کرنےکی ضرورت ہے اور خطہ مزید کسی لڑائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تہران کے دورے پر ایرانی قیادت سے ملاقات کروں گا، ایران کے مؤقف کو سمجھنے کی کوشش کی جائے گی، ایران میں طیارہ تباہ ہونے پر بہت افسوس ہے، ایران نےحادثاتی طورپر یوکرائن کا طیارہ گرانےکااعتراف بھی کرلیا ہے جس میں بہت سے معصوم لوگوں کی جانیں گئیں، امید کرتا ہوں کہ اس اعتراف سے کشیدگی میں کمی آئے گی۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ دورہ سعودی عرب میں ہم منصب سےملاقات ہوگی، ایران اور سعودی عرب دونوں جگہ ملاقاتوں میں پاکستانی مؤقف سامنےرکھوں گا۔