لاہور شاہی قلعے میں دعوت ولیمہ کی تحقیقات شروع

نجی کمپنی نے شاہی حمام میں نجی ڈنر کی تقریب کی باقاعدہ اجازت لی تھی، انچارج شاہی قلعے کا بیان


آصف محمود January 11, 2020
دعوت ولیمہ سے قلعے کے کسی بھی حصے میں نقصان کے شواہد نہیں ملے، ذرائع فوٹو: فائل

شاہی قلعے میں دعوت ولیمہ کے انعقاد کے معاملے کی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں۔

لاہور کے شاہی قلعہ کے شاہی باورچی خانہ دعوت ولیمہ کے انعقاد کے معاملے کی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں، انکوائری ٹیم نے آج رائل کچن کا دورہ کیا اورمعطل کئے گئے شاہی قلعہ کے انچارج بلال طاہرسمیت دیگرملازمین کے بیانات قلمبند کئے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پربنائی گئی انکوائری ٹیم کے ممبران نے رائل کچن کا معائنہ کیا۔ ذرائع کے مطابق رائل کچن میں دعوت ولیمہ کے انعقاد سے کسی بھی حصے میں نقصان کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں جبکہ اس جگہ کو صاف کیا جاچکا ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور کے ذرائع کے مطابق انکوائری ٹیم نے معطل قلعہ انچارج بلال طاہر کا بیان قلمبند کیاہے۔

بلال طاہرنے بتایا کہ فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی نے شاہی حمام میں نجی ڈنر کی تقریب کی باقاعدہ اجازت لی تھی اور انہیں تمام قواعد و ضوابط سے بھی تحریری طور پر آگاہ کیا گیا تھا۔

نجی کمپنی نے تقریب کے انعقاد کے دوران باہمی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس کی بنا پر ان کے خلاف تھانہ ٹبی سٹی میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔ گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب اور ڈی جی والڈسٹی لاہوراتھارٹی کامران لاشاری نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا تھا جبکہ قلعہ انچارج بلال طاہر کو معطل کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں