پارلیمنٹ میں غیر ملکی عناصر کے آلہ کار موجود ہیں چوہدری شجاعت

یہ فیصلہ کرنا پڑے گا کہ ملک کو تباہ ہونے دیا جائے یا بچایا جائے، صدر (ق) لیگ

حکومت اور اپوزیشن نےآرمی ایکٹ فوج کیلئے نہیں بلکہ ملکی مفاد میں پاس کیا، چوہدری شجاعت فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں ایسے لوگ موجود ہیں جو غیر ملکی عناصر کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔


لاہور سے جاری بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ آرمی ایکٹ منظور ہونے سے عام طور پر خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ ایکٹ پارلیمنٹ نے فوج کے لئے منظور کیا ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے، آرمی ایکٹ فوج کے لئے نہیں بلکہ ملکی مفادات میں پاس کیا آرمی ایکٹ پر حکومت اور اپوزیشن دونوں میں ہم آہنگی پیدا ہوئی ہے، امید ہے قومی مفاد میں ہر ایکٹ پر اسی طرح ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ یہ امر افسوس ناک ہے کہ پارلیمنٹ میں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو غیر ملکی عناصر کے آلۂ کار بنے ہوئے ہیں۔آخر کار یہ فیصلہ کرنا پڑے گا کہ ملک کو تباہ ہونے دیا جائے یا بچایا جائے۔
Load Next Story