سندھ بھر میں 12 گھنٹے کے لیے سی این جی کی فراہمی

گیس کے پریشر کی صورتحال کو مدنظر رکھ کر آئندہ کا فیصلہ کیا جائے گا، سوئی سدرن گیس کمپنی


Staff Reporter January 12, 2020
گیس کے پریشر کی صورتحال کو مدنظر رکھ کر آئندہ کا فیصلہ کیا جائے گا، سوئی سدرن گیس کمپنی (فوٹو: فائل)

سوئی سدرن گیس کمپنی کے شیڈول کے مطابق سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز طویل دورانیے کی بندش کے بعد اتوار کی صبح 7 بجے سے 12 گھنٹے کے لیے شام 7 بجے تک کھلے رہے۔

ایس ایس جی سی حکام نے یہ اعلان جمعرات کو کیا تھا اور ہفتے کی شب ایس ایس جی سی حکام نے اس اعلان کی تصدیق کی ہے کہ سندھ کے سی این جی اسٹیشنز کو صبح 7 بجے سے 12 گھنٹوں کے لیے گیس کی سپلائی بحال کردی جائے گی۔

اس سے قبل ایس ایس جی سی حکام کا کہنا تھا کہ ایس ایس جی سی کے سسٹم میں مختلف گیس فیلڈز سے 35 تا 40 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کم مل رہی ہے جس کی وجہ سے لائین پیک سخت متاثر ہے، انتہائی کم پریشر کی وجہ سے ایس ایس جی سی کو گھریلو صارفین کو گیس پہنچانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے لہذا کمپنی کی جانب سے پریشر کی صورتحال کو مدنظر رکھ کر آئندہ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں