فیروزوالا میں موٹرسائیکل پرلفٹ دینے والا 45 سالہ شخص قتل

ملزم نے موٹر سائیکل پر سوار شخص کو سر پر ہھتوڑی سے وار کر کے نقدی لوٹ کر فرار ہوگیا


ویب ڈیسک January 11, 2020
ملزم نے موٹر سائیکل پر سوار شخص کو سر پر ہھتوڑی سے وار کر کے نقدی لوٹ کر فرار ہوگیا ۔ فوٹو : فائل

علاقے جیا موسیٰ میں ایک شخص موٹر سائیکل پر لفٹ لینے کے بہانے 45 سالہ شخص کو قتل کرکے نقدی لوٹ کر فرار ہوگیا۔

پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل فیروز والا کے علاقے جیاموسیٰ کے قریب شوکت نامی 45 سالہ شخص موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا کہ اچانک راستے میں ایک شخص نے اس سے لفٹ لینے کے بہانے موٹرسائیکل رکوائی۔

شوکت نے لفٹ دینے کے لئے موٹر سائیکل روکی اور اس شخص کو بٹھا دیا جس کے بعد راستے میں اس شخص نے شوکت کے سر پر ہتھوڑی سے وار کر کے نقدی لوٹ کر فرار ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں