منشا پاشا اور جنید خان کی فلم ’کہے دل جدھر‘ کا ٹیزر جاری

فلم کی رونمائی رواں برس مارچ میں متوقع ہے


ویب ڈیسک January 12, 2020
فلم کی رونمائی رواں برس مارچ میں متوقع ہے، فوٹو : فائل

معروف اداکار جنید خان کی پہلی اور اداکارہ منشا پاشا کی تیسری فلم 'کہے دل جدھر'کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

ہدایتکار جلال رومی کی وجدان پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی فلم 'دل جدھر کہے' کا پہلا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے، جس میں پُراسرار کہانی کے خدوخال واضح ہوگئے ہیں، یہ کالج میں پڑھنے والے دوستوں کی کہانی ہے جن کا مقصد ایک ہی ہے یعنی برائی کا خاتمہ اور سچ کے لیے جنگ۔ لیکن سب نے راستہ الگ الگ چنا ہے۔

فلم 'چلے تھے ساتھ' اور 'لال کبوتر ' کے بعد اداکارہ منشا پاشا کی یہ تیسری فلم ہے جس میں وہ ایک صحافی کا کردار کرتی نظر آئیں گی، کسی قسم کے دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ٹاک شو میں بظاہر معصوم بنے 'خطرناک' مہمانوں پر تابڑ توڑ سوالات کرتی ہیں۔ وہ صحافت کے معیار اور مقصد کو تبدیل کرنے والی انقلابی صحافی کا کردار نبھائیں گی۔

https://youtu.be/45Qw0PPKJZQ

منشا پاشا کے برعکس اداکار جنید خان کی یہ پہلی فلم ہے جس کیلیے وہ کافی پرجوش بھی ہیں۔ فلم میں وہ پولیس انسپکٹر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ جرم کی سرکوبی کے لیے سرگرم اور مجرموں کے لیے دہشت کا سامان لیے اس کردار میں جنید خان نے خوب محنت کی ہے۔ فلم میں دلکش مناظر کو فلم بند کیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی کامران باری نے تحریر کی ہے۔

یہ خبر پڑھیں : عتیقہ اوڈھو کی اینٹی نارکوٹکس فورس کی وردی میں تصویر وائرل

ساجد حسن اور عتیقہ اوڈھو جیسے پختہ اداکاروں کی موجودگی نے فلم کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔ فلم میں اداکارہ عتیقہ اوڈھو اینٹی نارکوٹکس آفیسر کے کردار میں نظر آئیں گی جب کہ ساجد حسن کا کردار بھی کافی مرکزی نوعیت کا ہے۔ فلم کو متوقع طور پر رواں برس مارچ میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں