انڈونیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹر پہاڑ سے ٹکرا کر تباہ 13 افراد ہلاک

ہیلی کاپٹر مالی ناو میں ایک چیک پوسٹ کی تعمیر کے لئے جا رہا تھا کہ بورنیومیں پہاڑ سے ٹکرانے کے بعد تباہ ہو گیا۔

ہیلی کاپٹر نے لینڈنگ کرنا چاہی تو اس کے پچھلے بلیڈ نما پنکھے کنٹرول سے باہر ہو گئے اور ہیلی کاپٹر پہاڑی سے ٹکرا کر مکمل طور پر تباہ ہو گیا، فوجی حکام۔ فوٹو؛ فائل

انڈونیشیا کے صوبے کلیمنتان میں فوجی ہیلی کاپٹر پہاڑ سے ٹکرا کر تباہ ہونے سے 13 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔


انڈونیشین فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فوجی ہیلی کاپٹر جہاز کےعملے اور مزدوروں سمیت 19 افراد کو لے کر صوبے کلیمنتان کے ضلع مالی ناؤ میں ایک چیک پوسٹ کی تعمیر کے لئے جا رہا تھا کہ بورنیو کے جنگلات میں پہاڑ سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا، ہیلی کاپٹر نے جیسے ہی لینڈنگ کرنا چاہی تو اس کے پچھلے پنکھے کنٹرول سے باہر ہو گئے اور ہیلی کاپٹر پہاڑ سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔ فوجی ترجمان نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے 6 افراد میں سے 4 کو شدید نوعیت کی چوٹیں آئیں ہیں جب کہ تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سال کے آغاز میں بھی انڈونیشیا کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا تھا، حادثے کے نتیجے میں 101 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
Load Next Story