کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی 

کراچی میں بارش کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک January 12, 2020
شہر میں 25 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں، فوٹوفائل

شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے باعث موسم خوشگوار جب کہ سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

کراچی کے علاقےگلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، گارڈن سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہورہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج کراچی کا مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ بارش کا سلسلہ دوپہر میں شروع ہونے کی توقع ہے اوریہ سلسلہ رات گئے تک جاری رہ سکتا ہے۔

گزشتہ روز ترجمان محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ بارش ہونے کے 12سے 18 گھنٹے بعد سردی کی ایک نئی شدید لہرشہر کا رخ کرسکتی ہے،جس کے دوران معمول سے تیزہوائیں چلنے کی توقع ہے جب کہ سردی کی نئی لہر18 دسمبرتک برقرار رہ سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں