دماغی مرض سے نجات میکسویل کھیل سے بھرپور لطف اندوز ہونے لگے

اب میں تمام منفی چیزوں کو اپنے سینے سے نکال چکا ہوں، آل راؤنڈر


Sports Desk January 12, 2020
اب میں تمام منفی چیزوں کو اپنے سینے سے نکال چکا ہوں، آل راؤنڈر۔ فوٹو: فائل

آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے کہاکہ میں دماغی مرض سے مکمل نجات حاصل کرکے کھیل سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہورہا ہوں۔

گلین میکسویل نے کچھ عرصہ قبل کھیل سے وقفہ لے لیا تھا،ان کی جاری بگ بیش میں واپسی ہوئی اور وہ میلبورن اسٹارز کی کامیابی سے قیادت کررہے ہیں۔

جمعے کے روز میلبورن رینیگیڈز کے خلاف میکسویل نے ناقابل شکست 83 رنز بنائے تھے، انھوں نے کہا کہ اب میں تمام منفی چیزوں کو اپنے سینے سے نکال چکا ہوں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں