گجرات میں گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جھلس کر جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 20 سے 22 سال کے درمیان ہیں، پولیس


ویب ڈیسک January 12, 2020
تمام افراد کی موت کمرے میں اچانک آگ لگنے سے ہوئی۔ پولیس فوٹو: فائل

نواحی گاؤں آچھ گوچھ میں گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گجرات کے نواحی گاؤں آچھ گوچھ میں اتوار کی صبح ایک گھر سے نکلنے والے دھوئیں نے اہل علاقہ کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ اہل علاقہ گھر میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ آگ اس کمرے میں لگی ہے جہاں گھر کے 6 نوجوان لڑکے لڑکیاں سو رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 20 سے 22 سال کے درمیان ہیں اور ان کی شناخت امانت علی، کاشف، زوبیہ، مدیحہ، فیصل اور ظہیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تمام افراد کی موت کمرے میں اچانک آگ لگنے سے ہوئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں