پنجاب میں جنگلی حیات اور پالتوجانوروں کی افزائش کیلیے بڑا پراجیکٹ تیار

حکومت نے پنجاب کے تمام اضلاع کے ضلعی وائلڈ لائف افسران سے اضلاع میں ایسے بنائے گئے جنگلی فارمز ہاوسزکی فہرست مانگ لی۔


Qaiser Sherazi January 12, 2020
حکومت نے پنجاب کے تمام اضلاع کے ضلعی وائلڈ لائف افسران سے اضلاع میں ایسے بنائے گئے جنگلی فارمز ہاوسزکی فہرست مانگ لی۔فوٹو: ایکسپریس

KARACHI: پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں جنگلی حیات اور پالتو جانوروں،پرندوں کی افزائش کے لیے ایک بڑا پراجیکٹ تیار کر لیا ہے۔

جنگلی حیات اور پالتو جانوروں،پرندوں کی افزائش کیلیے پراجیکٹ کے تحت پنجاب بھر میں نجی شعبہ ،گروپوں اور انفرادی طور پر جو لوگ پرندوں،پالتو جانوروں،جنگلی حیات کے فروغ اورافزائش کے لیے کام کر رہے ہیں، انھیں سہولیات فراہم کی جائیں گی،ان کی باقاعدہ کیٹگریز بنائی جائیں گی اوراس کے مطابق انھیں سرکاری طور پر ٹیکنیکل امداد،آسان قرضے،ڈاکٹرز کی فری سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

اس پراجیکٹ کے تحت حکومت نے پنجاب کے تمام 36اضلاع کے ضلعی وائلڈ لائف افسران سے اضلاع میں ایسے بنائے گئے جنگلی فارمز ہاوسز کی فہرست مانگ لی ہے، یہ بھی کہا ہے کہ کون کن کن جانوروں، پرندوں کی افزائش کر رہا ہے؟، تمام گروپوں انفرادی شخصیات کو سٹیم لائن کیا جائے گا،ان سب کی اے بی سی اور ڈی باقاعدہ کیٹگریز بنا کر انہیں سہولیات دی جائیں گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں