پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سپریم کورٹ میں چیلنج

پاکستان میں قیمتوں میں اضافہ جاری ہے، حکومت عوام سے اربوں روپے ٹیکس لے رہی ہے، موقف


Numainda Express January 12, 2020
پاکستان میں قیمتوں میں اضافہ جاری ہے، حکومت عوام سے اربوں روپے ٹیکس لے رہی ہے، موقف۔ فوٹو:فائل

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کر دیا گیا۔

درخواست گزار نے وفاقی حکومت اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیارکیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں انٹرنیشنل مارکیٹ میں کم ہوئیں ہیں مگر پاکستان میں قیمتوں میں اضافہ جاری ہے، حکومت عوام سے اربوں روپے ٹیکس لے رہی ہے، اوگرا نے اپنا کام کمپنیوں کے حوالے کر رکھا ہے لہذا ملک بھر میں تمام مصنوعات و اشیا کی قیمتوں کے تعین کے لیے فیڈرل ٹریڈ کمیشن بھی مقرر کیا جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں