پنجاب میں دھند بلوچستان میں بارش اوربرفباری جاری

چمن میں چھت گرنے سے6 افراد جاں بحق،حد نگاہ 50 میٹر، موٹروے کئی مقامات پر بند

چمن میں چھت گرنے سے6 افراد جاں بحق،حد نگاہ 50 میٹر، موٹروے کئی مقامات پر بند۔ فوٹو: فائل

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدید دھند کا سلسلہ برقرار ہے جب کہ قومی شاہراہ پر حد نگاہ 50 میٹر تک رہ گئی۔

موٹروے ترجمان کے مطابق موٹروے ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر اور جلال پور پیروالا ، فیصل آباد سمیت متعدد سیکشن شدید دھند کی وجہ سے عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔

ادھر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد شہروں میں بارش اور برفباری کاسلسلہ جاری ہے،کوئٹہ، چمن، قلات ، زیارت اور ملحقہ علاقوں میں ہفتہ کی صبح شروع ہونے والا بارش اور برفباری کا سلسلہ شام تک جاری رہا جس سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے،بلوچستان میں اکثر مقامات پر (آج ) اتوار کو بھی بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔


دریں اثناء نجی ٹی وی اور خبر ایجنسی کے مطابق چمن کے علاقے کلی لقمان میں بارش سے مکان کی چھت گرنے سے6افراد جاں بحق ا ور 6 زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ،جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق چھت اس وقت اچانک زمین بوس ہوگئی جب گھر میں منگنی کی تقریب جاری تھی ، تمام افراد ملبے کی نیچے دب گئے۔ مقامی افراد نے لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا، نوکنڈی میں بھی بارش سے مکان کی چھت گر گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 
Load Next Story