اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں250 منشیات فروش گرفتار

اے این ایف رینجرز،کسٹم حکام اورپولیس کے ساتھ شہری علاقوں میں کارروائی کررہی ہے


Staff Reporter November 10, 2013
اینٹی نارکوٹکس کی کارروائیوں میں پکڑی جانے والی شراب اورمنشیات صحافیوں کو دکھائی جارہی ہے ۔ فوٹو : ایکسپریس

اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے250 افراد کو گرفتار کر لیا۔

یہ بات اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کے فورتھ کمانڈر بریگیڈیئر محمد ابو زر نے صحافیوں کو پریس بریفنگ میں بتائی ،بریگیڈیئر ابو زر نے بتایا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ نے خفیہ اطلاعات پر یوسف گوٹھ ، سہراب گوٹھ اور سکھر میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے ساڑھے33 کلو گرام ہیروئن ، 101کلو گرام ہشیش ، 9 کلو بھنگ ، 70 کلو کیمیکل پائوڈر، 1404کچی شراب کی بوتلیں ، 442وائن کی بوتلیں ، 20اسموکنگ کوائل ،14کلو گڑ،400 گرام ٹاٹری اور10 گرام افیم برآمد کر لی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اے این ایف نے کراچی سمیت صوبے بھر میں اب تک 28 چھاپہ مار کارروائیوں میں250 افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں منشیات فروش اور منشیات استعمال کرنے والے افراد شامل ہیں، انھوں نے بتایا کہ منشیات کا استعمال کرنے افراد کو ماڑی پور میں واقع اسپتال منتقل کرکے علاج کیا جا رہا ہے۔



جبکہ گرفتار ملزمان تفتیشی مراحل میں ہیں ، انھوں نے بتایا کہ ماضی میں اینٹی نار کور ٹکس فورس کا کام شہر کی تینوں پورٹس اور ایئر پورٹ سے منشیات کی تر سیل کو روکنا تھا تاہم اب اینٹی نارکورٹکس فورس ، رینجرز ، کسٹم حکام اور پولیس کے ساتھ ملکر شہری علاقوں میں کارروائیاں کر رہی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اینٹی نار کورٹکس فورس نے گزشتہ روز پورٹ قاسم پر کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کپڑوں کے تھان میں چھپائی گئی بھاری مقدار میں ہیروئن بھی برآمد کر لی ہے انھوں نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں کراچی میں منشیات فروشوں اور منشیات کے عادی افراد کے خلاف ایک بڑا آپریشن ( امید نو )کے نام سے شروع کیا جائے گا جس کے بعد منشیات کی، اسمگلنگ، فروخت اور اس کے استعمال میں خاطر خواہ کمی واقع ہو گی ۔ا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں