یوکرین طیارہ حادثہ ایرانی صدر کی ذمہ داروں کو سزا دینے کی یقین دہانی

یوکرین کے صدر نے طیارہ حادثے کے ذمہ داروں کو قانون کے شکنجے میں لانے کا مطالبہ کیا تھا 


ویب ڈیسک January 12, 2020
یوکرین کے صدر نے طیارہ حادثے کے ذمہ داروں کو قانون کے شکنجے میں لانے کا مطالبہ کیا تھا 

یوکرین کے صدر کی جانب سے طیارہ حادثے میں ملوث افراد کو سزا دینے کے مطالبے کے بعد ایرانی صدر نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کو انصاف دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر نے اپنے یوکرین کے ہم منصب کو یقین دلایا کہ طیارہ گرانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور حادثے میں جتنے بھی افراد ملوث ہیں تمام کو سزا دی جائے گی اور حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کو ضرور انصاف ملے گا۔

خیال رہے گزشتہ روز یوکرین کے صدر ولادی میر زیلینسکی نے مطالبہ کیا کہ ایران اپنی غلطی کو مکمل طور پر تسلیم کرے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ ایران طیارے کو تباہ کرنے کے ذمہ داروں کو قانون کے شکنجے میں لائے گا جب کہ مسافروں کی لاشیں واپس کی جائیں گی، لواحقین کو معاوضہ ادا کیا جائے گا اور حکومتی سطح پر معذرت کی جائے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: یوکرین کا ایران سے طیارہ مار گرانے کے ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ

اس سے قبل ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ تحقیقات سے ثابت ہوگیا کہ یوکرین طیارے کو غلطی سے نشانہ بنایا گیا جس میں 176 معصوم افراد ہلاک ہوگئے۔

گزشتہ روز ایران کی جانب سے یوکرین کا طیارہ مار گرانے کے اعتراف کے بعد تہران میں شہریوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |