کھوسکی رشتے کے تنازع پر ملاح برادری میں تصادم15افراد زخمی
فریقین کے درمیان ایک دوسرے کیخلاف کلہاڑیوں اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال۔
شادی لارج میں ملاح برادری کے 2گروہوں میں تصادم، 15افراد زخمی ہوگئے، زخمی تڑپتے رہے پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی۔
شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق شادی لارج شہر میں رشتے کے تنازعے پر گزشتہ روز صبح 10بجے ملاح برادری کے2 گروہوں میں زبردست جھگڑا شروع ہو گیا جس میں لاٹھیوں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا تصادم کے نتیجے میں فریقین کے 15افراد شدید زخمی ہو گئے جبکہ شہر میں خوف پھیل گیا ، تاجروں نے دکانیں بند کر دیں۔ شہریوں کی جانب سے بار بار اطلاع دینے کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی اور زخمی افراد تھر پارکر، بدین شاہراہ پرایک گھنٹے تک تڑپتے رہے۔
بعد ازاں شہریوں نے ایس ایس پی بدین سے فون پر رابطہ کر کے صورتحال سے آگاہ کیا۔ ایس ایس پی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کھوسکی کو فوری طور پر پولیس کی نفری کے ہمراہ شادی لارج شہر پہنچنے کا حکم دیا، جس پر پولیس نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ تصادم میں زخمی ہونے والوں میں لطیف ملاح، سلطان غلام علی، خمیسو، نظام، بچل، ساجن، بہرام گاجی، رب نواز شامل ہیں۔واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آسکی ہے۔