گھوسٹ اساتذہ کو فارغ کر دیا جائے گا نثارکھوڑو

والدین اپنی بچیوں کو اعلیٰ تعلیم دلانے میں بھرپور کردار ادا کریں، صوبائی وزیر تعلیم۔


Nama Nigar November 10, 2013
محکمہ تعلیم کے افسران بند اسکولوں کی رپورٹ دیں، ٹنڈوغلام علی میں اسکول کے افتتاح کے موقع پر خطاب۔ فوٹو: فائل

شہید بینظیر بھٹو گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول کی افتتاحی تقریب۔ سابق ایم پی اے میر محمد حسن تالپور اور انکے بڑے بھائی میر غلام علی تالپور کی کوششوں سے قائم کیے گئے شہید بینظیر بھٹو گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر غلام تالپور نے کہا کہ والدین اپنی بچیوں کو اعلیٰ تعلیم دلانے میں بھرپور کردار ادا کریں، صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسکول بنانا اور قائم رکھنا ایک بہت بڑی عبادت ہے۔



والدین اپنے بچوں اور بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں، صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے افسران کو حکم جاری کردیا ہے کہ اپنے علاقے کے ہر چھوٹے بڑے اسکول کا دورہ کر کے 15 دن کے بعد بند اسکول اور گھوسٹ اساتذہ کی رپورٹ دی جائے۔ ان گھوسٹ اساتذہ کو فارغ کیاجائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں