نوابشاہ ڈکیتیوں کیخلاف تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ و دھرنا

ڈکیتی کے ملزمان کی گرفتاری ، ایس ایس پی کو ہٹانے کا مطالبہ، شٹرڈاؤن ہڑتال کی دھمکی

صرافہ یونین کے جنرل سیکریٹری شاہد کھوکھر کے گھر میں ڈکیتی کے ملزمان کو گرفتار کرکے لوٹا گیا سامان برآمد کیا جائے، علی رضا خاصخیلی۔ فوٹو: فائل

نواب شاہ میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کے خلاف تاجروں کا احتجاج، پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ و دھرنا، علامتی بھوک ہڑتال۔

تفصیلات کے مطابق نواب شاہ کے تاجروں نے شہر میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کیخلاف مظاہرہ کیا اور دھرنا دے کر ٹریفک معطل کر دی۔ تاجر اتحاد کے چیئرمین قیوم قریشی بلاول رند، منیر کھوکھر، شاہد کھوکھر، رمضان راجپوت، عطا معین اجمیری، حاجی اسلم، ضیا الحق، غوث بخش انصاری ، سردار حسین،




علی رضا خاصخیلی اور دیگر نے مطالبہ کیا کہ صرافہ یونین کے جنرل سیکریٹری شاہد کھوکھر کے گھر میں کی گئی ڈکیتی کے ملزمان کو گرفتار کرکے لوٹا گیا سامان برآمد کیا جائے اور ایس ایس پی نواب شاہ کو تبدیل کیا جائے ۔بصورت دیگر شٹرڈاؤن ہڑتال کرینگے۔
Load Next Story