بنگلادیش نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا

سیکورٹی ایڈوائز پر صرف 3 ٹی 20 کھیل سکتے ہیں، صدر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ


ویب ڈیسک January 12, 2020
سیکورٹی ایڈوائز پر صرف 3 ٹی 20 کھیل سکتے ہیں، صدر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ۔ فوٹو : فائل

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا۔

صدر بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ نظم الحسن نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیشی ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلے گے تاہم اس حوالے سے بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ پی سی بی کو باضابطہ طور پر آگاہ کرے گا۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کا کہنا تھا کہ فیصلہ مشرق وسطیٰ کے حالات کی وجہ سے کیا، بنگلا دیش کرکٹ ٹیم پاکستان میں مختصر قیام کر سکتی ہے لہذا سیکورٹی ایڈوائز پر صرف 3 ٹی 20 کھیل سکتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ میڈیا کے ذریعے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے انکار کا پتا چلا، بنگلا دیشی بورڈ حکام رابطہ کریں پھر جواب دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں