وینزویلا کی ماریا گیبریلا مس یونیورس 2013 منتخب

ججز نے مقابلے میں شریک 86 حسینائوں میں سے وینزویلا کی 25 سالہ ٹی وی پریزنٹر کو مس یونیورس 2013 کے لئے منتخب کیا۔


ویب ڈیسک November 10, 2013
اسپین کی پیٹریکا یارینا نے دوسری، ایکواڈور کی کونسٹینزا بیئز نے تیسری اور فلپائن کی اریلا اریڈا نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ فوٹو؛ اے ایف پی۔

وینزویلا کی 25 سالہ دوشیزہ ماریا گیبریلا ازلر نے مس یونیورس 2013 کا مقابلہ حسن جیت لیا۔


روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہونے والے عالمی مقابلہ حسن کی ایک پر وقار تقریب میں ججز نے مقابلے میں شریک 86 حسینائوں میں سے وینزویلا کی 25 سالہ ٹی وی پریزنٹر کو مس یونیورس 2013 کے لئے منتخب کیا۔ گزشتہ برس مس یونیورس کا مقابلہ جیتنے والی اولیویا کلپو نے ہیروں سے جڑٓا مس یونیورس 2013 کا تاج گیبریلا ازلر کے سر پر پہنایا جسے دنیا بھر کے لاکھوں افراد نے براہ راست دیکھا۔


ججز نے مقابلے میں شریک 86 حسینائوں میں سے پہلے 16 کا انتخاب کیا اور پھر ان میں سے فائنل مقابلے کے لئے 10 حسینائوں کو چنا گیا جن میں وینزویلا کی گیبریلا ازلر نے سب کو پیچھے چھوڑدیا۔ اسپین کی پیٹریکا یارینا نے مقابلے میں دوسری، ایکواڈور کی کونسٹینزا بیئز نے تیسری اور فلپائن کی اریلا اریڈا نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں