کھلاڑی ذمہ داریاں ادا کرنے میں سنجیدہ نہیں حنیف محمد

ہمارے بیٹسمینوں کو پاکستانی عوام کے جذبات اور احساسات کا خیال نہیں، حنیف محمد


محمد حفیظ نے بہت مایوس کیا، حنیف محمد فوٹو: فائل

سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستان کی شکست پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے بیٹسمینوںکو پاکستانی عوام کے جذبات اور احساسات کا خیال نہیں،بھاری بھرکم تنخواہیں اوردیگر مالی مراعات حاصل کرنے والے کھلاڑی اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں قطعی سنجیدہ نظر نہیں آرہے، نمائندہ ''ایکسپریس'' سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ ٹیم میںشامل ہونے والوں کو قوم اورملک کے لیے کھیلنا ہوگا،وہ کچھ قوم کا بھی احساس کریں، ایسا لگتا ہے کہ ان کو کوئی سمجھانے والا ہی نہیں ہے،حنیف محمد نے کہا کہ مجھے اس سیریزمیں پاکستان کی ناکامی پر سخت رنج اور بے انتہا غصہ ہے،ہمارے کھلاڑی مشکل ہدف تو دور کی بات ہے آسان کے حصول میں بھی ناکام نظر آ رہے ہیں،ان کی کارکردگی سارا سمندر تیرنے کے بعد ساحل کے قریب پہنچ کر ڈوبنے کے مترادف ہے۔



حنیف محمد نے کہا کہ اگر کھلاڑیوں کو غیر ملکی کوچ کی بات نہیں سمجھ آتی توکوئی اردو بولنے والا ہی انھیں سمجھا دے کہ ذمہ داری کیسے ادا کی جاتی ہے، حنیف محمد نے کہا کہ پاکستان نے ہاتھ آیا میچ گنوایا، نئے بیٹسمین صہیب مقصود کی بیٹنگ کی جس قدر تعریف کی جائے کم ہے ، مجھے اس کھلاڑی سے بہت امیدیں ہیں لیکن صہیب کو کپتان مصباح کے ساتھ مل کر میچ فنش کرنا چاہیے تھا،حنیف محمد نے محمد حفیظ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انھوں نے بہت مایوس کیا ،عمران طاہر کوئی بڑا بولر نہیں مگر حفیظ اس کے سامنے بے بس ہو کر سیدھی گیند پر بولڈ ہو گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں