الطاف حسین کا فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردارہےعلماء

مذہبی رواداری اور بھائی چارہ وقت کی اہم ضرورت ہے،احمد سلیم صدیقی ،عادل خان


Express Desk November 10, 2013
محرم الحرام میں مذہبی رواداری اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان احمد سلیم صدیقی علماسے ملاقات کررہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین احمد سلیم صدیقی اور عادل خان نے محرم الحرام کے موقع پر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام کے درمیان فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے اور مذہبی رواداری کے فروغ کیلیے علامہ فرقان حیدر عابدی اور ممتاز عالم دین مولانا اسد دیو بندی سے ان کی رہائش گاہوں پر ملاقات کی ۔

علامہ فرقان حیدر عابدی اور مولانا اسد دیو بندی نے رابطہ کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں مسلم امہ کے مختلف مسالک کے درمیان فرقہ واریت کے خاتمے اوران میں مذہبی رواداری اور بھائی چارے کے قیام کیلیے الطاف حسین اور ایم کیوایم کی عملی کاوشیں نظر انداز نہیں کی جاسکتیں، ایم کیوایم نے جس طرح سے کراچی اور سندھ کی سطح پر فرقہ واریت کا خاتمہ کیا ہے اسی طرح ملک کے دیگر صوبوں میں بھی سیاسی ومذہبی جماعتیں ایک دوسرے کے مسالک کے احترام کا درس دیکر مسلم امہ کے مسالک کا مثالی اتحاد قائم کرسکتی ہیں اور یہ اتحاد یقینا ملک ہی نہیں بلکہ ملت اسلامیہ کیلیے بھی مبارک ثابت ہوگا ۔



،علمائے کرام نے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے عوام سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے موقع پر اپنے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھیں اور فرقہ واریت کو ہوا دینے والے عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں ،علمائے کرام نے محرم الحرام اور دیگر اسلامی مہینوں کے موقع پر ایم کیوایم کی جانب سے جلوسوں کی گزرگاہوں پر کیے جانے والے انتظامات کو سراہتے ہوئے ملک سے دہشت گردی ، فرقہ واریت کے خاتمے ، امن و امان ، مذہبی رواداری اور بھائی چارے کے قیام کے علاوہ قائد تحریک الطاف حسین کی درازی عمر اور صحت تندرستی کیلیے خصوصی دعا بھی کرائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں