سرتاج عزیز کل بھارت جائیں گے منموہن سے ملاقات ہوگی

دونوں ممالک میں برف پگھلناشروع ہو گئی، بھارتی وزیرداخلہ سشیل کمار شنڈے کاعنقریب دورہ پاکستان متوقع

سرتاج عزیز کی بھارتی وزیر خارجہ اوردیگر اعلیٰ حکام کے علاوہ وزیراعظم من موہن سنگھ سے بھی ملاقات ہوگی۔ ۔فوٹو؛ ایکسپریس نیوز/فائل

پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بحالی اور سرحدی کشیدگی کے خاتمے کیلیے دوطرفہ کوششیں جاری ہیں اور دونوں ممالک میں برف پگھلناشروع ہو گئی ہے۔


بھارتی وزیرداخلہ سشیل کمار شنڈے کاعنقریب دورہ پاکستان متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مشیرخارجہ پاکستان سرتاج عزیز ایشین، یورپ 2روزہ اجلاس میں شرکت کے لیے کل بھارت کادورہ کریں گے جہاں ان کی بھارتی وزیر خارجہ اوردیگر اعلیٰ حکام کے علاوہ وزیراعظم من موہن سنگھ سے بھی ملاقات ہوگی۔

نئی دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمرفاروق، بزرگ کشمیری حریت رہنماسید علی گیلانی اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کومشیرخارجہ سرتاج عزیزکے سرکاری دورہ بھارت کے موقع پرنئی دہلی میں مسئلہ کشمیر پراہم مشاورت کیلیے دعوت دی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق تینوں رہنماؤں نے دعوت نامہ ملنے کی تصدیق کی ہے۔
Load Next Story