کنیز فاطمہ سوسائٹی کی 50 ایکڑ زمین قبضہ مافیا سے واگزار
لینڈ مافیا کے کارندے عرفان،امداد،راناشاہد،سکندر،حنیف،صابر،راشد ایف آئی آرمیں نامزد
ڈپٹی کمشنر ضلع غربی نے قبضہ مافیا کے خلاف ڈنڈا اٹھالیا ڈپٹی کمشنر ضلع غربی فیاض سولنگی اور سماجی رہنما مرزا عالم بیگ کی کاوش سے عدالتی احکام کی روشنی میں قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور انسدادی کارروائی کرکے 50 ایکڑ زمین سے قبضہ مافیا سے قبضہ ختم کرواکر کنیز فاطمہ سوسائٹی کے الاٹیز کا دیرینہ مسئلہ حل کراکر منطقی انجام تک پہنچادیا گیا۔
کنیز فاطمہ سوسائٹی کے الاٹیز نے ڈپٹی کمشنر غربی فیاض سولنگی کے اس جرات مندانہ اقدام کو بے حد سراہا جا رہا ہے اور عوام نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ صوبہ بھر میں ڈپٹی کمشنر ضلع غربی کے طرز عمل پر انسداد قبضہ کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جائیں تاکہ جائز الاٹیز کو ان کا جائزحق مل سکے، ڈپٹی کمشنر کی قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں کے بعد لینڈ مافیا کے کارندوں عرفان موٹا، امداد بروہی، راناشاہد، سکندرخاصخیلی،حنیف بروہی، صابر اور راشد خمیسو کو ایف آر میں نامزد کردیاگیا ہے۔