کراچی میں عوام کیلیے نہیں کسی اور ایجنڈے پر کام ہورہا ہے فاروق ستار

خالد مقبول صدیقی کو تو ایم کیو ایم سے بھی مستعفی ہونا چاہیے، سابق سربراہ ایم کیو ایم پاکستان 


ویب ڈیسک January 13, 2020
ایم کیو ایم نے کراچی میں وہ نہیں کیا جو کرنا چاہیے تھا،فاروق ستار

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ خالد مقبول صدیقی سمیت کسی نے کراچی والوں کا درد نہیں سمجھا، خالد مقبول صدیقی کو تو ایم کیو ایم سے بھی مستعفی ہونا چاہیے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سابق سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہمارا تجربہ رہا ہے لیکن ایم کیو ایم کی ساکھ کو ایک حد تک متاثر کیا گیا، کراچی میں عوام کے لیے نہیں کسی اور ایجنڈے پر کام ہورہا ہے جب کہ خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس میں بہت سے سوالات کو نظر انداز کیا۔

فاروق ستار نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی سمیت کسی نے کراچی والوں کا درد نہیں سمجھا، خالد مقبول صدیقی کو تو ایم کیو ایم سے بھی مستعفی ہونا چاہیے، خالد مقبول صدیقی نے خود کیا کارکردگی دکھائی، خالد مقبول صدیقی کو وزارت لینی ہی نہیں چاہیے تھی اور انہیں بہت پہلے استعفیٰ دینا چاہیے تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں