سجاد ہوتیانہ چیف سیکریٹری سندھ امتیاز گیلانی قائم مقام چئیر مین ایچ ای سی مقرر

چوہدری اعجازسیکریٹری بین الصوبائی رابطہ،اظہرحسین ایم ڈی پی سی پی،راحیلہ مگسی ممبریونیسکوایگزیکٹوبورڈمقرر

سجاد ہوتیانہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اورسیکریٹری ماحولیات پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔فوٹو:فائل

وفاقی حکومت نے یوم اقبال کی عام تعطیل پربھی اعلیٰ بیوروکریسی میں ردوبدل کرتے ہوئے اعلیٰ سطح پرتقرری وتبادلے کے احکام جاری کیے ہیں۔

سیکریٹریٹ گروپ گریڈ22 کے ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان سجادسلیم ہوتیانہ کوچیف سیکریٹری سندھ مقرر کردیاہے، وہ قبل ازیں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اورسیکریٹری ماحولیات پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔ سیکریٹریٹ گروپ گریڈ22 کے چیف سیکریٹری سندھ چوہدری اعجازکوسیکریٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن، ڈی ایم جی گریڈ21 کے ڈی جی اکیڈمی آف ایجوکیشن پلاننگ اینڈ منیجمنٹ اظہرحسین شمیم کوایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان، پشاوریونیورسٹی آف انجینئرنگ کے وائس چانسلرڈاکٹرامتیازعلی گیلانی کوایچ ای سی کاقائم مقام چیئرمین اور راحیلہ مگسی کویونیسکوکے ایگزیکٹوبورڈمیں پاکستان کی نمائندہ تعینات کردیاہے۔




اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے ہیں۔این این آئی کے مطابق خیبرپختونخوا چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے سابق صدرڈاکٹرمحمد یوسف سرورایمپلائزاولڈ ایج بینیفیٹ انسٹی ٹیوشن(ای او بی آئی) کے بورڈآف ڈائریکٹرکے 2سال کیلیے ممبرمنتخب ہوگئے ہیں۔وفاقی وزارت سمندرپارپاکستانیز وانسانی وسائل ترقی کی طرف سے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔
Load Next Story