جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہدا قوم کے محسن ہیںشہباز شریف

مذہبی رہنماکاشہدا کے متعلق بیان عوام کے زخموں پرنمک چھڑکنے کے مترادف ہے

دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستانی قوم نے 50ہزار سے زیادہ افراد کی قربانی دی ہے ۔فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کی حفاظت اور پاکستان کی بقا کے لیے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانو ں کانذرانہ پیش کرنے والے شہید قوم کے محسن ہیں۔

ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ مجھے آج کے اخبارات میں ان شہادتوں کے حوالے سے ایک مذہبی سیاسی جماعت کے رہنما کا بیان پڑھ کر دلی صدمہ پہنچا۔ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستانی قوم نے 50ہزار سے زیادہ افراد کی قربانی دی ہے ۔




جن میں معصوم شہری، بچے، بزرگ، نوجوان ، فوج اور پولیس کے افسر اور جوان شامل ہیں۔ کسی سیاسی رہنماکی طرف سے اس طرح کا بیان عوام کے زخموں پرنمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔
Load Next Story