نقصان میں جانیوالے فیڈرز کی نجکاری کردینگے وزیر مملکت پانی وبجلی

پشاور میں 90 فیصد فیڈر100 فیصد خسارے میں ہیں،کے ای ایس سی نے نقصان پہنچایا،عابد شیر علی


این این آئی November 10, 2013
مشرف کی رہائی پر اعتراض کرنیوالے عدالت سے رجوع کریں، میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز/فائل

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ زیادہ نقصان میں جانے والے فیڈرز کی نجکاری کردی جائے گی۔

بجلی چوری کو نا قابل ضمانت جرم قرار دینے کیلیے جلد بل پیش کیا جائے گا،کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے مختلف مدوں میں ایڈ جسٹمنٹ کے نام پر قومی خزانے کو کئی ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے، پشاور میں 90فیصد فیڈرز 100 فیصد خسارے میں ہیں، ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری شفاف طریقے سے کی جائے گی، یہ کہنے میں کوئی عار نہیں واپڈا کا عملہ بجلی چوری میں ملوث ہے، چوری شدہ یونٹس کا بوجھ غریب کے بلوں میں ڈالا جاتا ہے، آئندہ سال ایل این جی امپورٹ کریں گے جس کے ذریعے صارفین کو سستی بجلی فراہم کی جائے گی۔ واپڈا ہائوس میں اجلاس کے بعد کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ پشاور میں 60 فیصد فیڈر ایسے ہیں جن کے باعث قومی خزانے کو 6 گھنٹے کا 6 ارب روپے نقصان ہورہا ہے۔



انھوں نے کہا کہ بجلی چوری کے حوالے سے وزیر اعظم ہائوس میں مانیٹرنگ سیل قائم کردیاگیا ہے، اس وقت سالانہ لاسز 240ارب روپے کے لگ بھگ ہیں۔ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی وجہ سے قومی خزانے کو اربوںروپے کا نقصان ہوا ہے، نیشنل گرڈ اسٹیشن سے سستی بجلی لے کر اپنے پاور پلانٹس بند رکھے جاتے ہیں اور اس کی فروخت من مانی قیمتوں پر کی جاتی ہے، کے ای ایس سی نے این ٹی ڈی سی کا 32ارب، کراچی واٹر بورڈ کا22ارب ، اسی طرح سوئی سدرن کا 35 ارب اور دیگر محکموں کے بھی کئی ارب روپے دینے ہیں لیکن اس کی ادائیگی کرنے کے بجائے اس نے ایڈ جسٹمنٹ کے نام پر سارا ملبہ وفاقی حکومت پر ڈال دیا ہے۔ عابد شیر علی نے کہا کہ پرویزمشرف کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں، اگر کسی کو پرویز مشرف کی رہائی پر پراعتراض ہے تو عدالتوں سے رجوع کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں