جانوروں اور پرندوں کے غیرقانونی بریڈنگ فارمز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

غیر قانونی بریڈنگ فارمز بند اور جنگلی حیات کو تحویل میں لے لیا جائے گا، محکمہ جنلی حیات پنجاب

محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے بریڈنگ فارمز اور وہاں جانوروں اور پرندوں کی تفصیلات جمع کرنا شروع کردیں، فوٹو: فائل

KARACHI:
پنجاب وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر میں جانوروں اور پرندوں کے غیر قانونی بریڈنگ فارمز کے خلاف کارروائیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے صوبے بھر میں وائلڈ لائف بریڈنگ فارمز اور وہاں موجود جانوروں اور پرندوں کی تفصیلات جمع کرنا شروع کردی ہیں۔ اس کارروائی کے دوران بغیر لائسنس بنائے گئے بریڈنگ فارمز بند اور وہاں موجود جانوراور پرندے محکمے کی تحویل میں لے لئے جائیں گے۔


اعزازی گیم وارڈن پنجاب بدرمنیرنے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد وائلڈ لائف بریڈرز کو ہراساں یا خوفزدہ کرنا نہیں بلکہ قانونی طریقے سے کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ان کے لئے مقابلے کی فضا پیدا کریں گے اور ان کی درجہ بندی بھی کی جائے گی۔

پنجاب وائلڈ لائف ذرائع کے مطابق صوبے میں غیرقانونی بریڈنگ فارمز بہت کم ہوں گے اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ بریڈنگ فارمز کی فیس صرف 10 ہزار روپے ہے ۔ بریڈنگ فارم کے لائسنس کے ساتھ ہی فارمرکو ان کی خریدوفروخت کی بھی اجازت مل جاتی ہے ۔ تاہم ایسے بریڈنگ سینٹرز کی تعداد کافی ہے جہاں جانور اور پرندے رکھنے کے حوالے سے قواعد و ضوابط کو مدنظر نہیں رکھا گیا ہے اور جنگلی حیات کو وہ سہولتیں نہیں دی جارہی ہیں جن کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ کئی وائلڈ لائف بریڈنگ سینٹرز ایسے بھی ہیں جنہوں نے لائسنس لے رکھا ہے تاہم وہاں غیرقانونی طور پر ایسے جانور اور پرندے رکھے گئے ہیں جن کے لئے خصوصی اجازت نامے کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس حوالے سے بدرمنیرنے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل لاہور میں کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر رکھے گئے شیر برآمد کرکے قبضے میں لیے گئے تھے، چند روز قبل فیصل آباد میں بھی غیرقانونی بریڈنگ فارم سے جانور اور پرندے برآمد کرکے سرکاری تحویل میں لیے گئے ہیں۔
Load Next Story