ترکی میں غیر قانونی مقیم 65 پاکستانی ملک بدر

ایف آئی اے نے 26 مسافروں کے سفری دستاویزات کی تصدیق نہ ہونے پر گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک January 13, 2020
ایف آئی اے نے 26 مسافروں کے سفری دستاویزات کی تصدیق نہ ہونے پر گرفتار کرلیا

ترکی نے غیر قانونی طور پر مقیم 65 پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 65 بے دخل پاکستانیوں کو ترکش ایئرلائن کے ذریعے وطن واپس لایا گیا، ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے ملک بدر پاکستانیوں کی دستاویز کی چھان بین کی۔

امیگریشن حکام نے ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں میں سے 38 مسافروں کی سفری دستاویزات کی تصدیق ہونے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی تاہم 26 مسافروں کے سفری دستاویزات کی تصدیق نہ ہونے پر انہیں گرفتار کرتے ہوئے ایف آئی اے پاسپورٹ سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔