کراچی میں انجینئر شوہر کی ڈاکٹر بیوی کو گولی مارکر خودکشی

خاتون اپنے میکے آئی ہوئی تھی جہاں شوہر نے بیوی پر فائرنگ کی اور پھر بعد میں خود کو بھی گولی مارلی، پولیس


ویب ڈیسک January 13, 2020
خاتون اپنے میکے آئی ہوئی تھی جہاں شوہر نے بیوی پر فائرنگ کی، پولیس فوٹو: فائل

گلستان جوہر میں انجینئر شوہر نے ڈاکٹر بیوی کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 14 میں واقع ایک گھر میں شوہر نے بیوی کو گولی مارکر اپنی زندگی ختم کرنے کی بھی کوشش کی، شوہر کی شناخت 32 سالہ رانا ہادی کے نام سے ہوئی جو انجینئر ہے جب کہ 26 سالہ کنزیٰ احمد سرجن ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کنزیٰ اپنے میکے آئی ہوئی تھیں جہاں شوہر نے بیوی پر فائرنگ کی اور پھر بعد میں خود کو بھی گولی مارلی۔ واقعے کے بعد دونوں میاں بیوی کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دونوں کے سر پر گولیاں لگی تھیں۔

خاتون کنزیٰ احمد تو اسپتال لانے سے قبل ہی جاں بحق ہوچکی تھیں تاہم رانا ہادی نے دوران علاج دم توڑا۔ دونوں کی 8 سال پہلے شادی ہوئی تھی جب کہ ان کی 2 کمسن بیٹیاں بھی ہیں، ایک کی عمر 3 سال اور دوسری کی عمر 6 سال ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں