سعودی عرب نے سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کا مطالبہ کر دیا

کویت کی رکنیت خارج از امکان ہے، اردن کو غیر مستقل رکنیت کی پیشکش کی جا سکتی ہے


INP November 10, 2013
اقوام متحدہ میں غیر مستقل رکنیت سے انکارکو اسلامی ملکوں میں پذیرائی کی جا رہی ہے۔ فوٹو: فائل

ABBOTTABAD: سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کا مطالبہ کر دیا۔اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبداللہ المعلمی نے عالمی ادارے کے بنیادی ڈھانچے میں اصلاحات پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کے ملک کو سیکیورٹی کونسل کی مستقل رکنیت دی جائے۔

عالمی ادارے کی جنرل اسمبلی اپنے حالیہ اجلاس میں ادارے کے ڈھانچے اور کارروائی سے متعلق امور تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ سعودی عرب نے مشرق وسطیٰ کے متعدد معاملات کے حل میں عالمی ادارے کی ناکامی کی بنا پرسیکیورٹی کونسل کی غیر مستقل رکنیت کی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا۔



ادھر سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے سیکیورٹی کونسل کی غیر مستقل رکنیت سے باقاعدہ معذرت سے پہلے کویت کا ریاض کی جگہ رکنیت قبول کرنا خارج از امکان ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے انکار کے بعد اردن کو ادارے کی اہم پالیسی ساز ادارے کی غیر مستقل رکنیت کی پیشکش کی جا سکتی ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے اقوام متحدہ میں غیر مستقل رکنیت قبول نہ کرنے کے فیصلے کی دنیا بالخصوص اسلامی ملکوں میں بہت زیادہ پذیرائی کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |