پاکستانی معیشت کی بی مائنس ریٹنگ برقرار عالمی ادارے فچ کی رپورٹ جاری

ملک کے کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی سے ملک کے ذرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے میں مدد ملی ہے، فیچ


ویب ڈیسک January 13, 2020
ملک کے کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی سے ملک کے ذرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے میں مدد ملی ہے، فیچ۔ فوٹو: فائل

عالمی ریٹنگ کے ادارے فیچ نے پاکستان کی ریٹنگ جاری کردی ہے۔

عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فیچ نے پاکستان کی ریٹنگ جاری کردی ہے جس میں پاکستانی معیشت کو بی مائنس ریٹنگ میں ہی برقرار رکھا گیا ہے، اور کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام سے ادائیگیوں میں بہتری آئی اور پالیسی ایکشن نے ملکی معاشی خرابیوں کو دور کیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران پاکستانی معیشت کو درپیش بیرونی خطرات میں کمی واقع ہوئی، ملکی جاری خسارے میں کمی ریکارڈ کی گئی اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھے ہیں، کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی کی بڑی وجہ درآمدات میں کمی ہے۔

فیچ نے کہا ہے کہ 30 جون 2019 کو پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ جی ڈی پی کے 4.9 فیصد تھا، جب کہ رواں مالی سال جاری خسارہ جی ڈی پی کے 2 اعشاریہ 1 فیصد رہنے اور اگلے مالی سال میں جاری خسارہ جی ڈی پی کے 1 اعشاریہ 9 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |