امریکا ملا فضل اللہ کو جب چاہے مار سکتا تھا جنرل قیوم

ملا فضل اللہ امریکا کا فیورٹ ہے،امریکی دوغلہ پن واضح ہو کر سامنے آ گیا،دفاعی تجزیہ نگار


INP November 10, 2013
حکومت طالبان سے مذاکرات میں سنجیدہ ہے، دفاعی تجزیہ نگار کی گفتگو۔فوٹو:فائل

KARACHI: معروف دفاعی تجزیہ نگار لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ یہ بات طے شدہ ہے کہ حکیم اللہ محسود کو امریکا نے مروایا ہے اور نئے طالبان کمانڈرمولانا فضل اللہ امریکا کا فیورٹ ہے اور وہ افغانستان میں پناہ لیے ہوئے ہے اوراگرا مریکا چاہے تواسے چند لمحوں میں ایک ڈرون کے ذریعے ہلاک کرسکتا ہے مگرامریکاکادوغلہ پن واضح ہوکرسامنے آگیاہے۔

وہ ہفتے کوضلع کونسل ہال میں یوم اقبال کے حوالے سے ہمدرد اسمبلی میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ پروگرام کی صدارت چیف وارڈن سول ڈیفنس راجا مجاہد افسر نے کی۔



عبدالقیوم نے کہا کہ میاں نواز شریف کی حکومت طالبان کی ساتھ مذاکرات میں سنجیدہ ہے اور اس ضمن میں بڑی مثبت پیش رفت ہو رہی تھی کہ امریکا نے رنگ میں بھنگ ڈالا ہے، افغانستان سے امریکی انخلا ہونا ہے لہٰذا یہ وہ وقت ہے کہ پاکستان اور طالبان کے درمیان مذاکرات ہوں اور کوئی اچھی صورتحال سامنے آئے ۔ جنرل عبدالقیوم نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات آزادانہ اور شفاف ہونے چاہئیں۔ قبل ازیں ہمدرد اسمبلی میں رنگارنگ پروگرام پیش کیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں