مودی پر حملہ کرنیوالوں کو پاکستان کی حمایت حاصل ہے بی جے پی

نریندر مودی کو بھارت کا بڑا لیڈر بننے سے روکنے کیلیے عالمی سطح پرسازشیں کی جارہی ہیں


INP November 10, 2013
بی جے پی کے صدارتی امیدوارعالمی سازشوں کے باعث پٹنہ میں دہشتگردی کاہدف بن چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

بھارت کی اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی نے الزام عائدکیاہے کہ پاکستان مبینہ طورپر نریندرمودی پرحملہ کرنیوالے دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔

نریندرمودی کوبھارت کابڑالیڈربننے سے روکنے کیلیے عالمی سطح پرسازشیں کی جارہی ہیں،انڈین مجاہدین نریندرمودی کو ختم کرناچاہتے ہیں۔ہفتہ کوبی جے پی کے رہنماایم وینکے نیڈونے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نریندر مودی ان کی جماعت کے صدارتی امیدوارہیں اورعالمی سازشوں کے باعث پٹنہ میں دہشتگردوں کا ہدف بن چکے ہیں۔



انھوں نے کہاکہ مودی جیسے طاقتور لیڈرکوبھارت میں اقتدار میں آنے سے روکنے کیلیے عالمی سازش کی جارہی ہے اورپٹنامیں مودی پر انڈین مجاہدین کی جانب سے حملہ عالمی سازش کاحصہ تھا،یہ دہشت گردپڑوسی ملک پاکستان کی حمایت حاصل کررہے ہیں اوربلواسطہ ملک میں بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے ان کی مدد کی جارہی ہے تاکہ سیاسی مقاصدحاصل کیے جاسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں