
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے لندن کے ہوٹل میں کھانا کھانے کی تصویر ٹوئٹ کی ہے۔
لندن کے ھسپتال کے انتہائ نگہداشت یونٹ میں ہونیوالی ملاقات کے مناظر۔۔۔ کھاؤ پیو بیماری کا علاج انتہائ انہماک سے جاری ہے اور سارے مریض بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ pic.twitter.com/pl6Z2hlXw6
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 13, 2020
فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں نواز شریف پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ لندن کے اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہونے والی ملاقات کے مناظر، کھاؤ پیو بیماری کا علاج انتہائی انہماک سے جاری ہے اور سارے مریض بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔