مشرف کیس کے فیصلے سے کیس دائر کرنے والوں کی نالائقی سامنے آئی فردوس عاشق اعوان

رانا ثنااللہ اپنی قیادت سے ووٹ کو عزت دو کے فلسفے کا جواب مانگیں، معاون خصوصی برائے اطلاعات

رانا ثنااللہ قیادت سے ووٹ کو عزت دو کے فلسفے کا جواب مانگیں، فردوس عاشق فوٹو: فائل

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آج مشرف کیس کے فیصلے سے کیس دائر کرنے والوں کی نالائقی سامنے آئی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آج ایم کیو ایم کے ساتھ اسد عمر کی سربراہی میں حکومتی وفد کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں دونوں جماعتوں کی قیادت نے تمام معاملات پر کھل کربات کی، ایم کیو ایم نے حکومت کے کندھے سے کندھا ملاکر چلنے کا اعادہ کیا جب کہ وزیراعظم نے ان کی حمایت کا شکریہ ادا کیا ہے، وزیراعظم تمام اتحادیوں کے ساتھ ملکر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کرتے رہیں گے۔


فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج پرویز مشرف کے فیصلے سے کیس دائر کرنے والوں کی نالائقی سامنے آئی، مشرف کی سزا سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ انصاف کی جیت ہے، عدالتی فیصلے سے واضح ہوگیا ملزم کی غیرموجودگی میں ٹرائل اور فیصلہ ہوا جب کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عوام یہ جاننا چاہتی ہے کہ جو علاج کے لیے طبی ضمانت لیکر گئے تھے ان کا کیا بنا، پلیٹلٹس کا بہانہ بناکر علاج کے لیے جانے والے پر فضا مقامات و ہوٹلوں میں نظر آتے ہیں، بتایا جائے کہ وہ ووٹ کو عزت دو کا نظریہ کدھر گیا۔

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو عدالت نے ضمانت دی ہے کیس سے بری نہیں کیا ان کا کیس ابھی چلے گا تاہم رانا ثنا اپنی قیادت سے ووٹ کو عزت دو کے فلسفے کا جواب مانگیں، اپنی تنقید کا ہدف ہمیں بنانے کے بجائے ان سے پوچھیں جو آپ کو چھوڑ کر بیرون ملک سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔
Load Next Story