نوازشریف کے وکیل ان کی صحت سے متعلق لاعلم رپورٹ پنجاب حکومت کو دینے سے معذرت

میڈیکل رپورٹ کے لیے ڈاکٹر عدنان یا نواز شریف سے براہ راست رابطہ کیا جائے، خواجہ حارث


ویب ڈیسک January 13, 2020
میڈیکل رپورٹ کے لیے ڈاکٹر عدنان یا نواز شریف سے براہ راست رابطہ کیا جائے، خواجہ حارث۔ فوٹو : فائل

PARIS: سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث بھی ان کی صحت سے متعلق لاعلم نکلے، پنجاب حکومت کی جانب سے رپورٹ طلب کرنے پر معذرت کرلی۔

پنجاب حکومت کو ابھی تک سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ضمانت میں توسیع کی دستاویز فراہم نہ کی جاسکی جس پر پنجاب حکومت نے نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث سے رابطہ کیا۔

پنجاب حکومت کے رابطہ کرنے پر خواجہ حارث نے کہا کہ میرے پاس نواز شریف کے حوالے سے کوئی دستاویزات نہیں ہیں میڈیکل رپورٹ کے لیے ڈاکٹر عدنان یا نواز شریف سے براہ راست رابطہ کیا جائے۔

ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق نواز شریف نے ضمانت میں توسیع کے حوالے سے پنجاب حکومت کو کوئی دستاویز فراہم ہی نہیں کی جب کہ پنجاب حکومت نے نواز شریف سے لندن میں اب تک کرائے جانے والے علاج کی رپورٹس بھی مانگ لی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں