سر پہ روایت کا سایہ ’’دوپٹہ‘‘ ہماری اجلی مذہبی اور سماجی اقدار کی علامت


ماڈل: مہوش آفتاب۔ فوٹوگرافی: موسیٰ رضا/ایکسپریس
دوپٹہ ہماری خواتین کی پہچان ہے۔ یہ ہماری مذہبی اور سماجی اقدار کا آئینہ دار ہے۔
شرم وحیا اور مشرقیت کی یہ علامت چہرے کو معصومیت اور تقدس ہی عطا نہیں کرتی شخصیت کو خوب صورت بھی بناتی ہے۔ خواتین کا سر ڈھکنا ہماری تہذیب کی ایک روشن روایت ہے۔ یہ روایت ہماری خواتین کو دل کشی کے ساتھ انفرادیت بھی عطا کرتی ہے۔