مزید بارش کا امکان نہیں سردی کی لہر 22 فروری تک رہے گی

آج شہر کا موسم دن کے وقت خشک جب کہ رات کے وقت سرد رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات


Staff Reporter January 13, 2020
آج شہر کا موسم دن کے وقت خشک جب کہ رات کے وقت سرد رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات . فوٹو : فائل

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں بارش دینے والا سلسلہ شمالی علاقوں کی جانب منتقل ہوگیا ہے جب کہ سردی کی موجودہ لہر 22 جنوری تک برقراررہ سکتی ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات میٹرولوجسٹ انجم نذیر کے مطابق شہر میں بارش دینے والا سلسلہ شمالی علاقوں کی جانب منتقل ہوگیا ہے اب مزید بارش ہونے کا امکان نہیں ہے تاہم سردی کی موجودہ لہر 22 فروری تک برقراررہ سکتی ہے جس کے دوران پارہ غیر معمولی طورپر6سے 7ڈگری تک آنے کا امکان ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں ہواؤں کی رفتار میں کمی واقع ہوگی، سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو صبح کے وقت ہوامیں نمی کاتناسب 77 فیصد جب کہ شام کے وقت 32فیصد رہا، آج شہر کا موسم دن کے وقت خشک جب کہ رات کے وقت سرد رہنے کی توقع ہے،آج کم سے کم پارہ 9سے11ڈگری کے درمیان رہنے جب کہ صبح کے وقت دھند کی وجہ سے حدنگاہ متاثرہوسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں