ایم کیو ایم کے بعد جی ڈی اے بھی وفاقی حکومت سے ناراض
اپنی ذات کیلئےنہیں بسندھ کے مختلف شہروں کیلئے ترقیاتی منصوبے اورنوجوانوں کیلئے روزگارمانگا تھا، ترجمان جی ڈی اے
ایم کیوایم کے بعد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے ) بھی وفاقی حکومت سے ناراض ہوگئی ہے انہوں نے پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت سے بعض معاملات پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان اور سیکریٹری اطلاعات جی ڈی اے سردار رحیم نے اپنے اہم بیان میں کہا ہے کہ جی ڈی اے کے تحفظات ابھی تک برقرار ہیں، ہم بھی حکومت سے ناراض ہیں۔
صوبائی ترجمان جی ڈی اے سرداررحیم کا کہنا تھا کہ چند روز مزید انتظارکریں گے ہم سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں، ہم نے اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ سندھ کے مختلف شہروں کے لیے ترقیاتی منصوبے اورنوجوانوں کے لیے روزگارمانگا تھا، یہ مطالبات وفاقی حکومت کی طرف سے تاحال پورے نہیں کیے گئے۔