بلدیاتی انتخابات بلوچستان میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال

صوبے بھر میں لوکل باڈیز کی کل 7 ہزار189 نشستوں پر 22 ہزار 131 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال پیر کو بھی جاری رہے گا، فوٹو: ایکسپریس

KARACHI:

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کاعمل شروع ہوگیا ہے جو پیر کو بھی جاری رہے گا۔



الیکشن کمیشن کی جانب سے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لئے جاری کردہ شیڈول کے مطابق صوبے بھر میں لوکل باڈیز کی کل 7 ہزار189 نشستوں پر 22 ہزار 131 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جن کی جانچ پڑتال کا عمل آج سے شروع ہوگیا ہے جو کہ کل بھی جاری رہے گا۔


واضح رہے کہ بلوچستان میں 7 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات ہونے ہیں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد 16 نومبر تک اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔ جن کی سماعت 17 اور 18 نومبر کو ہوگی جبکہ 19نومبر کو امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ اسی روز ان کی حتمی فہرستیں آویزاں ہوں گی ۔

Load Next Story